Home Uncategorized بھارتی اداکارہ حنا خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

بھارتی اداکارہ حنا خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

Share
Share

مکہ المکرمہ: بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنی والدہ کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

انسٹاگرام پر اپنے روحانی سفر کے متعلق مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے جذبات سے بھرپور پوسٹ بھی لکھی ہے۔

حنا خان نے لکھا کہ انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ لیلۃ القدر جیسی بابرکت اور بڑی رات میں خانہ کعبہ کے اندر عبادت کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ سب لوگ کہہ رہے تھے کہ رمضان کے آخری عشرے میں عمرے کیلئے مت جاؤ اور والدہ کی صحت بھی ٹھیک نہیں تھی لیکن اللہ کی مدد سے سب کچھ ٹھیک ہوگیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ شاید کسی کی دعا کام آئی ہے جس کی وجہ سے وہ رمضان کا آخری عشرہ اللہ کے بابرکت گھر میں گزار رہی ہیں۔

خیال رہے کہ حنا خان اپنے اگلے شوبز پروجیکٹ ’کنٹری آف بلائنڈ‘ میں نظر آئیں گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...