Home نیوز پاکستان عالمی بینک کی پاکستان کے دو منصوبوں کے لیے 149.7 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری

عالمی بینک کی پاکستان کے دو منصوبوں کے لیے 149.7 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری

Share
Share

اسلام آباد: عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے دو منصوبوں ”ڈیجیٹل اکانومی“ اور ”سیلاب سے بچاوٴ“کے لیے 149.7 ملین ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دیدی۔

ڈیجیٹل اکانومی اینہانسمنٹ پروجیکٹ کے لیے 78 ملین ڈالرز مختص کیے گئے ہیں جن سے ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پرمبنی فیصلہ سازی کے ذریعے مالیاتی نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔اس پراجیکٹ کے ذریعے سرکاری اداروں کی ڈیجٹیلائزیشن کے نتیجے میں اقتصادی کارکردگی میں بہتری، ہم آہنگی اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔

سندھ میں بیراجوں کی بہتری کے منصوبے کے لیے 71.7 ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں جن سے سیلاب سے بچاوٴ یقینی بنایا جائیگا۔ اس منصوبے سے نہری نظام کی لچک میں اضافہ ہوگااور شدید سیلاب اور خشک سالی کے واقعات کے منفی اثرات میں کمی آئے گی۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی)ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی مالیاتی حل تلاش کرنے اور ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والی آفات کے خلاف خود کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

Share
Related Articles

جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ مقرر

اسلام آباد:حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن...

شارک مچھلیوں نے کاٹ کاٹ کر انٹرنیٹ کیبل کا ستیاناس کر دیا ہے،عمر ایوب

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ شارک...