Home سیاست بشری بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ،عدالت کی ایڈوکیٹ جنرل آفس کو معاملہ پر آج آگاہ کر کرنے کی ہدایت

بشری بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ،عدالت کی ایڈوکیٹ جنرل آفس کو معاملہ پر آج آگاہ کر کرنے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی حکم پر بشری بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر عمل درآمد کیس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا۔عدالتی حکم پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا؟ایڈوکیٹ جنرل آفس کو متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے آج آگاہ کرے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی حکم پر بشری بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر عمل درآمد کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالتی حکم پر بشری بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر عمل درآمد کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی ،عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو عدالت طلب کر لیا۔

سماعت کے آغاز پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ ہم نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹادی تھی،درخواست گزار کے وکیل عثمان گل نے جواب دیا کہ ہم نے اسی عدالتی حکم پر عمل درآمد کی درخواست دی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ آپ توہین عدالت کی درخواست فائل کریں،ہم کاروائی کریں گے،کیسے عدالتی احکامات کو نظر انداز کیاجاسکتاہے،وکیل عثمان گل نے استدعا کی کہ عید پر ملاقات کی اجازت دینے کا حکم دیاجائے،یہ جیل حکام کے اختیار میں بھی ہے۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی آمد تک سماعت میں وقفہ کردیا،وقفے کے بعد دوربارہ سماعت شروع ہوئی تو ایڈوکیٹ جنرل آفس سے اسٹیٹ کونسل عبد الرحمن عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا ،متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے آج آگاہ کریں ،چیف کمشنر آفس ، جیل حکام اور دیگر فریقین سے رابطہ کرکے عدالت کو آج ہی آگاہ کیا جائے، عدالت کی اسٹیٹ کونسل کو ہدایت کردی۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر بشری بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ہدایت کیساتھ عید پر بھی کروانے کی ہدایت کی تھی۔درخواست گزار نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر عمل درآمد کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

Share
Related Articles

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا،فواد چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور معروف سیاستدان فواد چوہدری نے...

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور...

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...