Home سیاست ‎ملک کی اہم سیاسی شخصیات عید کہاں منائیں گی؟

‎ملک کی اہم سیاسی شخصیات عید کہاں منائیں گی؟

Share
Share

‎لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سمیت اہم شخصیات عید الفطر کہاں منائیں گی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

‎ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف جاتی امرا میں عید الفطر کی نماز ادا کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف لاہور جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری عید الفطر نواب شاہ میں منائیں گے۔

‎وزیر داخلہ محسن نقوی لاہور، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ گڑھی خدا بخش، چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان بونیر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہری پور میں نماز عید ادا کریں گے جبکہ پرویزخٹک نوشہرہ میں عید منائیں گے۔

‎کنوینئر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کراچی، قائد جے یو آئی مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان، چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی ملتان، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ آبائی شہر نواب شاہ میں نماز عید ادا کریں گے۔

‎وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جاتی امرا میں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سیہون میں نمازعید ادا کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ڈی آئی خان، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کوئٹہ میں عیدالفطر منائیں گے۔

‎حمزہ شہاز شریف ماڈل ٹاؤن لاہور، وزیر دفاع خواجہ آصف سیالکوٹ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار لاہور، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چاغی میں عید منائیں گے۔

‎گورنر پنجاب بلیغ الرحمان لاہور، گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کوئٹہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کراچی، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نماز عید گورنر ہاؤس پشاور میں ادا کریں گے۔

‎سپیکر پنجاب اسمبلی احمد خان قصور، سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ سکھر، سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی مانسہرہ، اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی ڈاکٹر عباد الرحمان شانگلہ میں عید منائیں گے۔

‎صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان میرپور، وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق بھمبر، سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی لطیف اکبر مظفرآباد میں عید الفطر کی نماز ادا کریں گے۔

‎سندھ کے سینئروزیرشرجیل انعام میمن حیدرآباد، وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نوشیرو فیروز، ڈاکٹر فاروق ستار پی آئی بی گراؤنڈ کراچی، مصطفیٰ کمال کراچی میں عید کی نماز ادا کریں گے۔

‎مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ فیصل آباد، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا فیصل آباد، سابق وزیر اعلیٰ اور بی این پی کے سربراہ اختر مینگل اپنے آبائی علاقے وڈھ میں عید الفطر منائیں گے۔

‎سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اپنے آبائی علاقے مستونگ، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری خضدار، اپوزیشن لیڈر آزاد جموں و کشمیر خواجہ فاروق مظفرآباد ، سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ سکھر میں نماز عید ادا کریں گے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...