Home Uncategorized ‎بھارت کی جانب سے پاکستان میں شہریوں کے قتل کے بیان پر امریکا کا رد عمل بھی آگیا

‎بھارت کی جانب سے پاکستان میں شہریوں کے قتل کے بیان پر امریکا کا رد عمل بھی آگیا

Share
Share
  • واشنگٹن: بھارت کی جانب سے پاکستان میں شہریوں کے قتل کے بیان پر امریکا کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے نیوز بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں انسداد ہشت گردی، تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ انٹونی بلنکن اور اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، اس کے علاوہ دونوں رہنماوٴں نے خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق سوال پر امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے، زیر بحث الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے، پاکستان اور بھارت کو کشیدگی سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...