Home نیوز پاکستان ‎مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ،چاند نظر آنے کاقومی امکان

‎مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ،چاند نظر آنے کاقومی امکان

Share
Share

اسلام آباد:عید الفطر کاچاند دیکھنے کے لئے پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے عید کا چاند آج نظر آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عید الفطر کل بروز بدھ کو ہونے کی توقع ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام شریک ہوں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہو گا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے، اجلاس میں ملک بھر سے چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی جس کی روشنی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی عید الفطر کا اعلان کرے گی۔

ادھر محکمہ موسمیات نے عید کا چاند آج نظر آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عید الفطر کل بروز بدھ کو ہونے کی توقع ہے، ملک کے اکثر حصوں میں آج مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، آج چاند نظر آنے پر پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ساتھ ہو گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...