Home Uncategorized ‎رفح پرحملے کی تاریخ طے کر لی ، حملہ ضرور کریں گے ،اسرائیلی وزیراعظم

‎رفح پرحملے کی تاریخ طے کر لی ، حملہ ضرور کریں گے ،اسرائیلی وزیراعظم

Share
Share

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے رفح کے گنجان آباد شہر پر ایک بھر پور فوجی حملے کے لیے ایک تاریخ بھی مقرر کر لی ہے تاکہ غزہ کے جنوب میں حماس کے اس آخری گڑھ کو ختم کا جا سکے۔

خیال رہے کہ رفح شہر غزہ کے انتہائی جنوب میں مصری سرحد کے ساتھ جڑا ہوا شہر ہے جس میں 15 لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ گزینوں نے سات اکتوبر سے جاری جنگ میں پناہ لے رکھی ہے۔

عرب میڈیاکے مطابق نیتن یاہو کا یہ جنگی اعلان قاہرہ میں جاری رہنے والے جنگ بندی مذاکرات کے فوری بعد سامنے آیا ہے۔

ادھر نیتن یاہو کے اس تازہ بیان کے بعد امریکہ نے کہا ہے کہ وہ اب بھی رفح پر کسی بڑے حملے کا مخالف ہے، امریکی دفتر خارجہ کے ترجان میتیھیو ملر نے یہ بھی کہا ہے کہ ایک طرف رفح میں شہری آبادی کے لیے بڑا خطرہ پیدا ہو جائے گا تو دوسری جانب خود اسرائیلی سلامتی کے لیے مسائل پیدا ہوں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے رفح پر مقرر کردہ تاریخ کا ادھورا ذکر کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ انہیں قاہرہ میں جنگ بندی مذاکرات کے بارے میں آج ہی تازہ رپورٹ مل گئی ہے،  ہم مسلسل اپنے اہداف کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں کہ اپنے تمام یرغمالیوں کو رہا کرائیں اور حماس پر مکمل فتح حاصل کریں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ہے  قاہرہ میں جنگ بندی کے لیے سامنے آنے والی نئی تجاویز سے حماس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اب حماس پر ہے کہ وہ ان تجاویز کا کیا رد عمل دیتا ہے۔

یاد رہے کہ سات اکتوبر سے اب تک غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 33ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...