Home Uncategorized ‎اشنا شاہ کا حاجرہ یامین کو شادی سے متعلق خاص مشورہ

‎اشنا شاہ کا حاجرہ یامین کو شادی سے متعلق خاص مشورہ

Share
Share

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اشنا شاہ نے ساتھی اداکارہ حاجرہ یامین کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا۔

حال ہی میں اشنا شاہ ایک نجی ٹیلی ویژن کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں، اداکارہ ہاجرہ یامین بھی ان کے ہمراہ پروگرام میں بطور مہمان شریک تھیں۔

پروگرام کے دوران اشنا شاہ نے ہاجرہ یامین کو شادی سے متعلق مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ “آپ نے بہت سنبھل کر شادی کرنی ہے، اس کے لیے جلدی کرنے کی ضرورت نہیں ہے”۔

ان کا کہنا تھا کہ “آپ کو صحیح وقت پر آپ کا ہمسفر مل جائے گا، جب آپ خود اعتمادی کے بلند درجہ پر ہوں گی”۔

اشنا شاہ کا مزید کہنا تھا کہ “مجھے بھی میرا ہمسفر تب ملا جب میں نے شادی سے متعلق معاشرے کے دباؤ کو مسترد کیا اور خود پر توجہ دینے لگی”۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے گزشتہ برس گالفر حمزہ امین سے شادی کی تھی اور ان دنوں وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوشگوار وقت گزارتی دکھائی دے رہی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...