راولپنڈی :عید کے موقع پر اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی بشری بی بی سے ملاقات کرائی گئی، ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے بشری بی بی کو عید کی مبارک دی اور ماتھے پر بوسہ دیا، بشری بی بی کو انتہائی سخت سیکورٹی میں بنی گالا ریسٹ ہاؤس سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا، پولیس نے سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا۔
جیل ذرائع کے مطابق عید کے موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے کروائی گئی، اڈیالہ جیل کانفرنس روم میں ملاقات کرائی گی، بشری بی بی کی اڈیالہ جیل آمد پر بانی پی ٹی آئی کو کانفربس روم منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بشری بی بی کو گلے لگایا اور ماتھے پر بوسہ دے کر عید کی مبارکباد دی، اس دوران بشری بی بی نے بھی بانی پی ٹی آئی کو عید کی مبارک دی، دونوں کے درمیان جاری رہنے والی ملاقات ایک گھنٹے پر مشتمل تھی، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی نے نیا کرتا زیب تن کررکھا تھا۔