Home سیاست عدت کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر دلائل دینے والے پراسیکیوٹر کا تبادلہ

عدت کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر دلائل دینے والے پراسیکیوٹر کا تبادلہ

Share
Share

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیل میں دلائل دینے والے پراسیکیوٹر کا تبادلہ کردیا گیا۔

پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کے تبادلے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا اور رانا حسن عباس کی خدمات نارکوٹکس کیسز کو منتقل کردی گئیں۔ ان کی جگہ پراسیکیوٹر عدنان علی کو سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں تعینات کردیا گیا۔

پراسیکیوٹر راناحسن عباس کے تبادلے سے متعلق ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کا خط سامنے آگیا، خط میں کہا گیا ہے کہ آپ نے بغیر اجازت میڈیا چینلز پر کیسز سے متعلق بیان جاری کیے، آپ کو عدالتوں میں پیش ہونے سے فوری طور پر روکا جاتا ہے، اپنے سوشل میڈیا سے تمام مواد حذف کریں۔

خط میں پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کو ایڈیشنل سیشن جج سکندرخان کی عدالت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پراسیکیوٹر راناحسن عباس نے گزشتہ روز عدت میں نکاح کیس میں دائر اپیل پر دلائل دیے تھے۔ پراسیکیوٹر راناحسن عباس نے سارہ انعام، نورمقدم قتل کیسز میں کامیاب پراسیکیوشن کی تھی۔ پراسیکیوٹر راناحسن عباس نے عثمان مرزا ویڈیو اسکینڈل کیس میں بھی کامیاب پراسیکیوشن کی۔

Share
Related Articles

لڑکیوں کی تعلیم کے لیے مسلم ممالک کو مشترکہ اقدامات اٹھانے ہوں گے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم...

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کر لیے

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ...

مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت نے رابطہ نہیں کیا،ایاز صادق

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ مذاکراتی...