Home نیوز پاکستان عیدالفطر کا تیسرا روز،شہریوں کا جوش و خروش اور خوب گہما گہمی

عیدالفطر کا تیسرا روز،شہریوں کا جوش و خروش اور خوب گہما گہمی

Share
Share

اسلام آباد: ملک بھر میں عیدالفطر کا تیسرا روز بھی خوب جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے اور گہما گہمی جاری ہے۔میٹھی عید کے آخری روز خوب کھابے ہوں گے۔

عید کے پہلے اور دوسرے روز تفریحی مقامات پر شہریوں کا ہجوم رہا، آج تیسرے روز بھی شہری تعطیلات کا خوب فائدہ اٹھائیں گے، بچوں نے بڑوں کی جیبیں خالی کرانے کے منصوبے تیار کر لئے۔

میٹھی عید کے آخری روز خوب کھابے ہوں گے، سیر سپاٹے، ملاقاتوں اور دعوتوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

پہلے دو دنوں کی طرح تیسرے روز بھی شہریوں نے پکنک منانے کی غرض سے پارکوں، تفریح گاہوں اور موج مستی کے پروگرام بنا لیے ہیں، تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج بھی گہما گہمی جاری رہے گی۔

لوگوں کا اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے عید ملنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

Share
Related Articles

آرمی چیف کا کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ کا دورہ

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی...

سیکیورٹی فورسز کاجنوبی وزیرستان میں آپریشن 13 خوارج ہلاک

راولپنڈی :جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس...

صدرمملکت ،وزیراعظم کی کرسمس کے موقع مسیحی برادری کو مبارکباد،نیک تمناؤں کااظہار

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف...

افواج پاکستان کا بابائے قوم کو خراج عقیدت

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے بابائے قوم...