Home سیاست صدر زرداری اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو، عید کی مبارکباددی

صدر زرداری اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو، عید کی مبارکباددی

Share
Share

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے درمیان فون پر گفتگو، عید کی مبارکباددی۔صدرزرداری نے دونوں ممالک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے معلومات کے تبادلے کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر آصف علی زرداری اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے عید الفطر کے موقع پر ٹیلی فونک گفتگو کی اور مبارکباد کا تبادلہ کیا۔ٹیلی فونک گفتگو کے دوران صدر آصف علی زرداری نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے میں ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

صدرمملکت نے انسانی بحران اور اسرائیلی افواج کی جانب سے نسل کشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے ایرانی ہم منصب کو یقین دلایا کہ پاکستان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

صدرمملکت نے دونوں ممالک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے معلومات کے تبادلے کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔صدر مملکت نے ایرانی صدر اور ان کے اہل خانہ کی صحت، تندرستی اور خوشیوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...