Home نیوز پاکستان پاکستان کو کچھ اہم مسائل کو حل کرنا ہوگا،آئی ایم ایف

پاکستان کو کچھ اہم مسائل کو حل کرنا ہوگا،آئی ایم ایف

Share
Share

واشنگٹن: انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ ( آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا پاکستان کو کچھ اہم مسائل کو حل کرنا ہوگا جیسے کہ ٹیکس بیس ، امیر افراد کس طرح ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں

آئی ایم ایف کی چیف کرسٹالینا جیورجیوا نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنا موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ پاکستان کی معیشت میں کچھ بہتری آئی ہے اور ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

آئی ایم ایف کی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسی راستے پر چلنے کے بارے میں پرعزم ہے اور اس نے فالو اپ پروگرام کے ممکنہ حصول کے لیے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کچھ اہم مسائل کو حل کرنا ہوگا جیسے کہ ٹیکس بیس ، امیر افراد کس طرح ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، عوامی اخراجات اور سب سے اہم شفاف ماحول فراہم کرنا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف میں گزشتہ ماہ 3 بلین ڈالر کے دوسرے اور آخری جائزہ پر اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا جس کا آئی ایم ایف کا بورڈ رواں ماہ کے آخر میں جائزہ لے گا۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...