Home سیاست وزیر خزانہ کی دورہ امریکا سے قبل وزیراعظم سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

وزیر خزانہ کی دورہ امریکا سے قبل وزیراعظم سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے دورہ امریکا سے قبل ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزارت خزانہ و محصولات کے امور سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو اپنے آنے والے دورہ امریکا کے بارے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے دورے کے دوران عالمی مالیاتی ادارے، ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کے ساتھ اپنی طے شدہ ملاقاتوں کے حوالے سے وزیراعظم سے گفتگو کی۔

علاوہ ازیں ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی ۔

Share
Related Articles

وزیرآباد حملہ کیس، حماد اظہر، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری

گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیرآباد حملہ کیس میں عدم...

جس دن مریم نواز کا حساب ہوگا، وہ دن پاکستانی قوم کی فتح کا دن ہوگا، بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے بیان...

توشہ خانہ 2 کیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلیے درخواست سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے توشہ خانہ...

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...