Home Uncategorized ‎آئی ایم ایف بورڈ رواں ماہ سٹاف لیول معاہدے کا جائزہ لے گا، کرسٹالینا جارجیوا

‎آئی ایم ایف بورڈ رواں ماہ سٹاف لیول معاہدے کا جائزہ لے گا، کرسٹالینا جارجیوا

Share
Share

واشنگٹن: انٹرنیشنل مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا کاکہناہے کہ پاکستان نے فالو اپ پروگرام کے ممکنہ حصول کیلئے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا ہے آئی ایم ایف بورڈ رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کا جائزہ لے گا۔

واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل کے تھنک ٹینک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایم ایف سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان نے موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا اور پاکستانی معیشت قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے تاہم پاکستان میں اب بھی بہت سے مسائل حل طلب ہیں۔

آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا کہ پاکستان نے فالو اپ پروگرام کے ممکنہ حصول کیلئے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے دوران گزشتہ ماہ 3 ارب ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان نے تین ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کیلئے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا تھا، اگر معاملات طے پاتے ہیں تو پاکستان کیلئے ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کا فنڈ جاری ہوگا۔

Share
Related Articles

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...