Home نیوز پاکستان ‎سیکیورٹی فورسز کی بونیر میں کارروائی، دہشتگرد سرغنہ ہلاک، 2 جوان شہید

‎سیکیورٹی فورسز کی بونیر میں کارروائی، دہشتگرد سرغنہ ہلاک، 2 جوان شہید

Share
Share

راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع بونیر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا سرغنہ مارا گیاجبکہ پاک فوج کے 2 بہادر جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گردوں کا سرغنہ سلیم عرف ربانی ہلاک جبکہ 2 دہشت گرد زخمی ہو گئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک حسیب جاوید اور حوالدار مدثر محمود شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ حوالدار مدثر محمود شہید کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے۔انہوں نے16 سال تک پاکستان آرمی میں ذمہ داریاں سرانجام دیں۔حوالدار مدثر محمود شہید نے سوگواران میں والدین، اہلیہ اور 2 بیٹے چھوڑے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک حسیب جاوید شہید کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ سے ہے، انہوں نے 5 سال تک پاکستان آرمی میں ذمہ داریاں سرانجام دیں۔لانس نائیک حسیب جاوید شہید نے سوگواران میں والدین، اہلیہ اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ دہشت گرد سلیم عرف ربانی سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا، ہلاک دہشت گرد بھتا خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سلیم انتہائی مطلوب تھا، حکومت نے اس کے سر قیمت 50 لاکھ مقرر کر رکھی تھی، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پْرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...