Home Uncategorized ‎بالی ووڈ کسی کے باپ کی انڈسٹری نہیں، ودیا بالن

‎بالی ووڈ کسی کے باپ کی انڈسٹری نہیں، ودیا بالن

Share
Share

 

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے ہندی فلم انڈسٹری میں تعصبات پر اپنا ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بالی ووڈ کسی کے باپ کی انڈسٹری نہیں ہے۔

بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ودیا بالن نے کہا کہ اقربا پروری سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور تعصبات کے باوجود ٹیلنٹڈ فنکار کو اپنے حصے کا کام ضرور ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقربا پروری ہو یا نہ ہو، میں یہاں موجود ہوں، کسی کے باپ کی انڈسٹری نہیں ہے، ورنہ تو ہر باپ کا بیٹا اور ہر باپ کی بیٹی کامیاب ہوجاتی۔

ودیا بالن نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی تنہا ہی فلم انڈسٹری میں آئی تھیں اور ان کا بھی کوئی سرپرست نہ تھا، لیکن پھر بھی وہ اپنی کام سے مطمئن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات کچھ ایسے لمحات بھی آئے جب میں نے سوچا کہ اگر مجھے کچھ مخصوص لوگوں کا ساتھ میسر ہوتا تو میری مشکلات کچھ کم ہوجاتیں۔ تاہم میں سمجھتی ہوں مجھے اپنے حصے کا کام ملا ہے اور میں جس کی مستحق تھی وہ مجھ سے کوئی چھین نہیں سکا۔

Share
Related Articles

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن:پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سْپر اسٹار معروف اداکارہ ماہرہ خان کو...

کم عمری میں شادی میری ایک ضد اور بے وقوفی تھی،نادیہ خان

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں...