Home نیوز پاکستان ‎ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان 2023 کی سالانہ رپورٹ دوبارہ شائع کریں،پشاور ہائی کورٹ

‎ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان 2023 کی سالانہ رپورٹ دوبارہ شائع کریں،پشاور ہائی کورٹ

Share
Share

پشاور: عدلیہ کو خیبرپختونخوا میں تیسرے نمبر پر کرپٹ ادارہ قرار دینے کے معاملے پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے بطور چیف جسٹس آخری فیصلہ جاری کر دیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے خلاف کیس کا 31 صفحات کا فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان 2023 کی سالانہ رپورٹ دوبارہ شائع کریں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں غیرموجود ڈیٹا شامل کر کے حقائق پر مبنی رپورٹ شائع کریں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل 24 اپریل تک رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کے پاس رپورٹ جمع کرائے، سروے کے دوران مسترد فارم کی مجموعی تعداد رپورٹ میں شائع کی جائے۔

پشاور ہائی کورٹ نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں تمام عوامی رائے کا تناسب واضح طور پر شائع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پڑھنے والے کے لیے کوئی ابہام نہ چھوڑا جائے۔

عدالت نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے 2023 کی رپورٹ درست کرنے کا اقدام خود اٹھانا چاہیے تھا، فیصلے سے ایسا تاثر نہ لیا جائے کہ کوئی آزادی رائے کے اظہار پر پابندی لگائی گئی ہے۔

Share
Related Articles

محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، مشترکہ اقدامات پر گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ برائے...

پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر...

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگنے کافیصلہ

اسلام آباد: سینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی...

وزیراعظم کی طبیعت ناساز،نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس موٴخر

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس...