Home نیوز پاکستان کراچی میں گھر پر آسمانی بجلی گرگئی،چھت اور دیواروں پر دراڑیں پڑ گئیں

کراچی میں گھر پر آسمانی بجلی گرگئی،چھت اور دیواروں پر دراڑیں پڑ گئیں

Share
Share

کراچی: نیا ناظم آباد میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث گھر کی چھت اور دیواروں پر دراڑیں پڑ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو شہر میں ہونے والی بارش کے دوران نیا ناظم آباد میں رہائش پذیر فیروز الدین نامی شہری کے گھر پر آسمانی بجلی گرگئی جس کے باعث گھر کوجزوی نقصان پہنچا۔

آسمانی بجلی گرنے سے گھر کی چھت اور دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں اور بادلوں میں خوفناک دھماکے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

ایس ایچ او منگھوپیر سرفراز اعوان کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے باعث گھر کے چھجے کو نقصان پہنچا اور گھر میں لگے بجلی کے 2 میٹر گر گئے، آسمانی بجلی گرنے کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Share
Related Articles

پہلگام واقعہ: سکیورٹی ناکامی پر بھارت میں سوالات، حکومتی ردعمل زیر بحث

نئی دہلی میں پہلگام کے حالیہ واقعے کے بعد سکیورٹی اور انٹیلی...

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت، قابلِ التوا ترقیاتی منصوبے فوری روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم Shehbaz...

پاکستان کے آٹو سیکٹر میں تاریخی پیش رفت، صنعتی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی گئی

اسلام آباد: پاکستان کے آٹو سیکٹر میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی...