Home نیوز پاکستان عید کی چھٹیوں کے دوران مری میں سیاحوں کی 55 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں، پولیس

عید کی چھٹیوں کے دوران مری میں سیاحوں کی 55 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں، پولیس

Share
Share

راولپنڈی: پولیس نے عیدالفطر کے دوران سیاحوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 روزہ چھٹیوں کے دوران ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی 55 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں۔

راولپنڈی کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ عید الفطر اور ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران بڑی تعدادمیں سیاحوں نے ملکہ کوہسار مری کارخ کیا اور عید کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کی 55 ہزار سے زیادہ گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں۔

چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان نے کہا کہ ایس ٹی او منیر احمد ہاشمی اور دیگر افسران مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بلا رکاوٹ جاری رکھنے کے لیے خود مری میں موجود رہے اور ٹریفک پولیس کے 300 سے زیادہ افسروں اور جوانوں نے ڈیوٹی سر انجام دی۔

انہوں نے کہا کہ عید کے دنوں کے دوران مری میں سیاحوں کی 55 ہزار سے زاہد گاڑیاں داخل ہوئیں اور 52 ہزار گاڑیاں آؤٹ ہوئیں، ٹریفک پولیس کے افسرانوں اور جوانوں نے بہترین حکمت عملی اور ٹریفک پلان پر عمل در آمد کروایا، جس کی بدولت کسی قسم کا ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

تیمور خان نے بتایا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران 12 ہزار 840 سے زائد سیاحوں کی مختلف طریقوں سے رہنمائی اور مدد کی گئی، سیاحوں میں تقریباً 30 ہزار سے زائد آگاہی اور سیفٹی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے، جس سے سیاحوں نے بھرپور رہنمائی حاصل کی۔

ٹریفک پولیس نے بیان میں بتایا کہ سی ٹی او نے احسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دینے پر ٹریفک وارڈنز اور دیگر اسٹاف کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...