Home Uncategorized بیکری کی گاہکوں کو کوکیز میں ہیرا ڈھونڈنے کی درخواست

بیکری کی گاہکوں کو کوکیز میں ہیرا ڈھونڈنے کی درخواست

Share
Share

واشنگٹن: امریکا کی ایک بیکری مالکن گندھے ہوئے آٹے میں انگوٹھی پر لگا 4000 ڈالر کا ہیرا کھونے کے بعد اپنے گاہکوں کو کوکیز احتیاط سے کھانے کے لیے کہہ رہی ہیں۔

امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر لِیون ورتھ میں موجود سِس سوئٹس کوکیز اینڈ کیفے کی مالکن ڈان ’سِس‘ منرو نے بتایا کہ وہ جس وقت دکان پر تھیں تب ان کی انگوٹھی پر لگا ہیرا کہیں کھو گیا۔ یہ ہیرا ان کی انگوٹھی پر 36 برسوں سے موجود تھا۔

ڈان منرو نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ہیرے کی گمشدگی کا معلوم ہونے کے بعد وہ کچن میں واپس گئیں اور ہیرا تلاش کیا۔ انہیں ڈر ہے کہیں ہیرا کوکی کے آٹے میں نہ چلا گیا ہوگا۔

انہوں نے فیس بک پیچ پر لکھا کہ اگر وہ ہیرا کسی صارف کو ملے تو واپس کرنے پر ان کی ہمیشہ مشکور رہیں گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...