Home Uncategorized دلجیت دوسانج کے لئے شاہ رخ خان کے تعریفی کلمات نے اداکار کو حیران کر دیا

دلجیت دوسانج کے لئے شاہ رخ خان کے تعریفی کلمات نے اداکار کو حیران کر دیا

Share
Share

ممبئی: پنجابی سپر اسٹار دلجیت دوسانج کیلئے شاہ رخ خان کے تعریفی کلمات نے اداکار کو حیران کردیا۔

فلم ’امر سنگھ چمیکلا‘ کے مرکزی کرداروں دلجیت دوسانج، پرینیتی چوپڑا اور فلمساز امتیاز علی نے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امتیاز علی نے انکشاف کیا کہ ایک بار شاہ رخ خان نے انہیں کہا کہ اگر اس ملک میں کوئی سب سے اچھا اداکار ہے تو وہ اپنے دلجیت پاجی ہیں۔
ڈائریکٹر کے انکشاف پر دلجیت دوسانج حیران ہوگئے جبکہ پرینیتی چوپڑا نے اس تبصرے کی تحسین کی۔

امتیاز علی کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھا کہ اگر دلجیت دوسانج فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ کیلئے ہاں نہ کرتے تو یہ فلم نہیں بن سکتی تھی۔

خیال رہے کہ ’امر سنگھ چمکیلا‘ حال ہی میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی ہے اور یہ پنجاب کے ایک سپر اسٹار گلوکار کی زندگی پر مبنی ہے جسے 27 برس کی عمر میں قتل کردیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...