Home سیاست الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا نیا ڈیٹا جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا نیا ڈیٹا جاری کردیا

Share
Share

اسلام آباد:عام انتخابات2024 کے بعد ووٹرز کی تعداد میں 16 لاکھ کا اضافہ ہوا۔ الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا نیا ڈیٹا جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ ایک لاکھ 36 ہزار 311 ہو گئی ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 43 ہزار 472 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہے۔

الیکشن کمیشن کےمطابق آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 40 لاکھ 93 ہزار 290 ہے جب کہ  سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار 971 ہے جب کہ خیبر پختونخوا میں یہ تعداد 2 کروڑ 21 لاکھ 83 ہزار168 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں ووٹرز کی کل تعداد 54 لاکھ 39 ہزار 666 ہے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 216 ہے۔

الیکشن کمیشن کا بتانا ہےکہ 8  فروری کے انتخابات میں ووٹرزکی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار760  تھی جو اب 13 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...