Home Uncategorized کن حالات میں دانتوں کو برش نہیں کرنا چاہیے ؟

کن حالات میں دانتوں کو برش نہیں کرنا چاہیے ؟

Share
Share

لندن: ایک ڈینٹسٹ کی تجاویز انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہورہی ہیں جس میں انہوں نے 3 ایسی حالتیں بتائی ہیں جس میں دانتوں میں برش نہیں کرنا چاہیے۔

اسمارٹ ڈینٹل ایستھیٹکس کی کلینیکل ڈائریکٹر اور لندن اسکول آف فیشل ایستھیٹکس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر شادی منوچہری نے اس وقت آن لائن بحث کو جنم دے دیا جب انہوں نے 3 حالتوں میں دانتوں کو برش کرنا نقصان دہ قرار دیا۔

ڈاکٹر منوچہری نے بتایا کچھ حالات ایسے ہیں جس میں آپ کا برش کرنے کا بہت دل کرتا ہوگا لیکن حقیقت میں یہ نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہی وجہ ہے جو تینوں حالات میں یکساں اور وہ ہے منہ میں تیزابیت کی سطح یعنی pH۔
1) قے/الٹی کے بعد دانتوں کو برش نہ کریں۔ معدے سے آنے والا مواد تیزابیت والا ہوتا ہے۔ لہذا اگر آپ اپنے دانتوں کو اُلٹی کرنے کے بعد فوراً برش کریں گے تو آپ بنیادی طور پر تیزابیت کو اپنے دانتوں پر رگڑ رہے ہیں جو انہیں نقصان پہنچا سکتا ہے۔ دانت معدنیات ہیں اور تیزاب معدنیات کو تباہ کرتا ہے۔ یہ تیزابیت تھوک کے ذریعے قدرتی طریقے سے ہی ختم ہوجائے گی اور اس میں تقریباً 30 سے 60 منٹ لگ سکتے ہیں۔

2) یہی حال کھانا کھانے کے بعد کا بھی ہے۔ جب ہم کچھ بھی کھاتے ہیں، چاہے وہ ناشتہ ہو، دوپہر کا کھانا، یا چھوٹی موٹی چیزیں تو آپ کے دانتوں پر موجود بیکٹیریا اسے میٹابولائز کرتے ہیں اور اسے تیزاب میں بدل دیتے ہیں۔

3) جہاں تک میٹھی چیزوں کا تعلق ہے جیسے مٹھائی یا میٹھا مشروب وغیرہ، تو یہ میٹھا ہمارے دانتوں پر موجود قدرتی بیکٹیریا بھی اپنی غذا کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ تاہم اس تغذیے کے عمل کے نتیجے میں تیزابیت پیدا ہوتی ہے۔ اس میں بھی تھوک کو وقت دیں کہ وہ قدرتی طور پر اس تیزابیت کو نیوٹرلائز کردے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...