اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پر گفتگو کی، اسد قیصر کی جانب سے دونوں جماعتوں میں رابطوں کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے جواب میں کہا کہ سابق ملاقاتوں میں کچھ تحفظات کی بات کی تھی پہلے ان کو دور کرنے کی ضرورت ہے، دونوں جماعتوں میں مستقل رابطوں کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ بیرون ملک سے واپسی پر تحفظات کو دور کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل بنائیں گے۔