Home Uncategorized دبئی ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کے لئے نئی ہدایت جاری

دبئی ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کے لئے نئی ہدایت جاری

Share
Share

دبئی: دبئی ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری کردی گئی۔

متحدہ عرب امارات میں بیشتر علاقوں کیلئے موسم کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

دبئی ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ایئر پورٹ آنے کی زحمت نہ کریں، فلائٹ آپریشن بحالی میں ابھی وقت لگے گا۔

حکام نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلائٹس آپریشن کی مکمل بحالی کی کوششیں کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایمریٹس ایئر لائن نے آج رات 12 بجے تک اپنے چیک ان کاؤئنٹر بند کردیے ہیں ، شدید رش کی وجہ سے کئی افراد نے رات سڑکوں پر گزاری، ابھی تک دبئی ، شارجہ ، عجمان کی سڑکوں پر پانی کھڑا ہے اور ہزاروں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔

شارجہ ائرپورٹ سے ائر عربیہ کا فلائیٹ آپریشن معطل کردیا گیا جبکہ دبئی کے کچھ میٹرو سٹیشن بند ہیں لیکن وہاں سے بس سروس فراہم کی جارہی ہے اور پانی کو نکالنے ،سڑکوں کو کھولنے کے لیے ہنگامی طور پر کام جاری ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...