Home سیاست آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، بانی پی ٹی آئی

آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، بانی پی ٹی آئی

Share
Share

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان نے بیان دیا ہے کہ آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں۔

یہ بات پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں چئیرمین پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی مشاورت ہوئی شبلی فراز سینٹ میں لیڈر آف اپوزیشن ہوں گے، ان کے کاغذات آج جمع کروادیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی طرف سے آنے والے بیان سے متعلق چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں۔

انہوں ںے بتایا کہ 6 جماعتی اجلاس 29 اپریل کو ہوگا جس میں جلسوں اور جلوسوں کا آغاز پنجاب سے کریں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما حسن رؤف نے کہا کہ ہماری جیت ہوچکی ہے اور دشمن ہار چکے ہیں، یہ آخری مرحلہ ہے، عنقریب عمران خان جیل سے باہر ہوں گے اور ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...