Home Uncategorized امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن4 روزہ دورے پر چین جائیں گے

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن4 روزہ دورے پر چین جائیں گے

Share
Share

واشنگٹن / بیجنگ: امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن 23 اپریل کو 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کے دورۂ چین کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

امریکی وزیر خارجہ چین کے 4 روزہ دورے کے دوران چینی ہم منصب اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے اور ممکنہ طور پر دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا باعث بننے والے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دونوں ممالک کی جانب سے اس دورے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے تاہم اس دورے کا ایجنڈا تاحال سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی کا عروج ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں آیا تھا جب امریکا نے چین کے ساتھ تجارتی جنگ چھیڑ دی تھی اور پھر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی اشیا پر ٹیکسوں کی بھرمار کردی تھی۔

بعد ازاں تائیوان کی حمایت کرنے پر بھی چین، امریکا سے سخت ناراض ہوگیا تھا اور ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں تاہم جوبائیڈن انتظامیہ اس تلخی کو کم کرنے کے لیے کسی موقع کی تلاش میں تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ یہ موقع حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی اور امید ہے کہ دونوں ممالک اختلافی امور کو کسی حد تک دور کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...