Home نیوز پاکستان راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ پکڑاگیا

راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ پکڑاگیا

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نےگردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے گینگ کا اہم سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا اہم سرغنہ ملزم مستقیم کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ ملزم کے خلاف کارروائی متاثرین کی شکایت پر عمل میں لائی گئی ہے، غیر قانونی پیوندکاری کے دوران شکایت کنندہ کے بیٹے کی موت واقع ہوئی تھی، ملزم نے شکایت کنندہ سے بیٹے کی پیونکاری کے لیے 30 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مکروہ دھندے میں متعدد ملزمان ملوث ہیں، ملزم دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے پرائیوٹ ہسپتالوں میں غیر قانونی پیوندکاری کرتے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش کر کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا اور گرفتار ملزم کو گھناؤنے فعل پر ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ایف آئی اے نے عوام سے گزارش کی کہ اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری سے متعلق کسی قسم کی اطلاع کے لیے فوری طور پر قریبی ایف آئی اے آفس سے رابطہ کریں، کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...