Home سیاست صدر مملکت ووزیراعظم کی کراچی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

صدر مملکت ووزیراعظم کی کراچی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

Share
Share

اسلام آباد: صدر مملکت اور وزیراعظم نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہر مذموم کارروائی کو ناکام بنائیں گے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں دھماکے اور فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شر پسند عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا، تمام قوم مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرے گی۔

انہوں نے پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بڑے جانی نقصان سے بچا لیا۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بھی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے ہم کسی بڑے جانی نقصان سے بچ گئے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہر مذموم کارروائی کو ناکام بنائیں گے۔

وزیراعظم نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک اور 2 سکیورٹی گارڈز سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تاہم حملے کے نتیجے میں تمام غیر ملکی شہری محفوظ رہے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...