Home سیاست ‎مولانا فضل الرحمان کو احتجاج کرنا ہے تو خیبرپختونخوا میں کریں،بلاول بھٹو

‎مولانا فضل الرحمان کو احتجاج کرنا ہے تو خیبرپختونخوا میں کریں،بلاول بھٹو

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج سے دنیا کو غلط پیغام گیا مولانا فضل الرحمان کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان احتجاج کریں مگر احتجاج حقیقت پر مبنی ہونی چاہیے۔مولانا تحقیقات کریں ان کے لوگ غلط بیانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج سے دنیا کو غلط پیغام گیا۔ اپوزیشن کا کل کا احتجاج جمہوری نہیں تھا۔ پارلیمانی دائرے میں اپوزیشن کی تنقید کو ویلکم کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری نے ساتویں بار پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی۔ عوام اورکمزور معاشی حالات سے ملک کو نکالنے کے لیے روڈ میپ دیا۔ بدقسمتی سے اپوزیشن نے اپنی الگ تاریخ رقم کی۔

انہوں نے کہا کہ سیاست آپ کا حق ہے تاہم خارجہ پالیسی پر سب کو ایک ہونا چاہیے۔ مشترکہ اجلاس میں موجود سفیر اپنے ممالک کو اپوزیشن کے کردار پر سائفر بھیجیں گے۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...