Home Uncategorized ‎سائنس دانوں کی جانب سے سائبورگ کاکروچ کی فوج کی آزمائش

‎سائنس دانوں کی جانب سے سائبورگ کاکروچ کی فوج کی آزمائش

Share
Share

سنگاپور: سنگا پور میں سائنس دانوں نے ریموٹ سے چلنے والے سائبورگ کاکروچ کی فوج چھوڑی ہے جس کا مقصد مستقبل کے ریسکیو مشنز کے لیے ان کاکروچ کی آزمائش کرنا ہے۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ تقریباً 20 سائبورگ مڈاغاسکر کاکروچ (جن کی پشت پر چھوٹے کمپیوٹر بیگ پیک نصب کیے گئے ہیں) کو ریتیلی چوٹی پر ایک گروہ کی صرف حرکت کرائی جاسکتی ہے۔

یہ سائبورگ روچ زندہ کاکروچ ہیں جن کی پشت پر ایسی ٹیکنالوجی لگی ہے جس کو سائنس دان ان کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

سنگاپور کی نین یینگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے محققین کو تجربے میں معلوم ہوا کہ وہ ان کاکروچ کو کسی بھی سمت میں جانے کے لیے ہدایات پیش کر سکتے ہیں۔

یہ ہدایات ان کاکروچز کے پشت پر نصب بیگ پیک سے الیکٹروڈ کے ذریعے کاکروچز کے حسی اعضاء کو دی جاتی ہیں۔

جہاں سائنس دان کاکروچ کو دائیں یا بائیں حرکت کروا سکتے ہیں وہیں کاکروچ خود بھی رکاوٹوں سے ہٹ کر راستے تلاش کر سکتے ہیں جیسے کہ وہ عموماً کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...