Home سیاست انسٹاگرام کے لئے’اسٹنٹ‘ کی ویڈیو بناتے ہوئے برازیلی موسیقار ڈوب کر ہلاک

انسٹاگرام کے لئے’اسٹنٹ‘ کی ویڈیو بناتے ہوئے برازیلی موسیقار ڈوب کر ہلاک

Share
Share

برازیل کے مشہور موسیقار اور انفلوئنسر اپنے سوشل میڈیا فالوورز کے لیے ’اسٹنٹ‘ کی ویڈیو بناتے ہوئے ڈوب کرہلاک ہوگئے۔

برازیل کے میڈیا کے مطابق اولیویرا سانتوس 20 برس کے تھے اورانسٹاگرام پر ان کے ایک لاکھ 40 ہزار فالوورز تھے۔ واقعہ برازیل میں جھیل سالٹو گرانڈے میں پیش آیا جبکہ حکام نے ان کی موت کو مشتبہ قرار دیا ہے اور اس کی تحقیقات شروع کردی۔

انہیں اپنی موسیقی اور طرز زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل تھی جس میں اکثر کاریں اور خواتین شامل ہوتی تھیں۔ اپنی موت کے دن سے قبل انہوں نے اپنے مداحوں سے جھیل سے لائیو ویڈیو دکھانے کا وعدہ کیا تھا۔

برازیل کے پبلک سیکیورٹی سیکریٹریٹ کے مطابق سانتوس کے دوست جو وقوعہ کے گواہ بھی ہیں، نے بتایا کہ انہوں نے پانی میں گرنے کے بعد اسے بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کو بلایا گیا لیکن وہ موسیقار کو زندہ تلاش نہ کرسکا۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...