Home Uncategorized دنیا کی سب سے بڑی لفٹ،کتنے افراد سما سکتے ہیں جان کر حیران رہ جائیں گے ؟

دنیا کی سب سے بڑی لفٹ،کتنے افراد سما سکتے ہیں جان کر حیران رہ جائیں گے ؟

Share
Share

ممبئی:ہم سب نے لفٹ میں جانے کا تجربہ کیا ہوگا جس میں عام طور 8 سے 10 افراد کی جگہ ہوتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں ہے؟

دنیا کی سب سے بڑی لفٹ بھارت میں موجود ہے۔ یہ تقریباً ایک فلیٹ کے سائز جتنی ہے جس میں بیک وقت 235 افراد سما سکتے ہیں۔ اس کا وزن 16 ٹن ہے اور اسے 9 اسٹیل کیبلز سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔

 

اسے فن لینڈ کی لفٹ کمپنی KONE نے ممبئی میں بھارتی ٹیلی کمیونکیشن کمپنی Jio کی ورلڈ سینٹر بلڈنگ کیلئے ڈیزائن کیا تھا۔

اسے کنونشن سینٹر میں شادیوں یا نمائشوں میں شرکت کرنے والے لوگوں کے بڑے گروپوں کو سروس فراہم کرنے کے لیے نصب کیا گیا تھا۔ لفٹ کی پیمائش 25.78 مربع میٹر ہے اور اس کی شیشے کی دیواروں سے عمارت کے اندر کے خوبصورت مناظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنے بہت بڑے سائز کی وجہ سے اس لفٹ کو چلانے میں 18 بڑی چرخیوں، 9 اسٹیل کیبلز اور اسٹیل کے کالموں پر لگی بڑی ریلز درکاری ہوتی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...