Home سیاست گجرات میں پی ٹی آئی کے چوہدری پرویز الہٰی کو ان کے بھتیجے نے شکست دیدی

گجرات میں پی ٹی آئی کے چوہدری پرویز الہٰی کو ان کے بھتیجے نے شکست دیدی

Share
Share

گجرات: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی-32 گجرات کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ق) کے 28 سالہ امیدوار چوہدری موسی الہٰی نے حلقے میں ناقابل شکست رہنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

پی پی-32 سے موصول غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کے بھیتجے موسیٰ الہٰی نے63 ہزار 536 ووٹ لے کر اپنے چچا کو 45 ہزار 209 ووٹوں کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو 18 ہزار 327 ووٹ ملے، مسلم لیگ(ق) کے کارکن گجرات میں نعرے لگاتے سڑکوں پر آگئے اور جیت کا جشن بھرپور انداز میں منایا۔

چوہدری پرویز الہٰی کو بڑی شکست دے دوچار کرنے والے مسلم لیگ(ق) کے چوہدری موسیٰ الہٰی سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کے بھتیجے اور سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کے بیٹے ہیں، ان کے بڑے بھائی چوہدری حسین الہٰی بھی رکن قومی اسمبلی ہیں۔

موسی الہٰی اس سے قبل 8 فروری کو منعقدہ عام انتخاب میں این اے-62 سے 26 ہزار 797 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے تھے جبکہ پرویز الہٰی اس حلقے سے 9 مرتبہ الیکشن لڑ کر ناقابل شکست تھے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی-32 میں 8 فروری کو سالک حسین نے چوہدری پرویز الہٰی کو ہرایا تھا۔

یاد رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کرپشن کیس میں اس وقت جیل میں ہیں اور ان کی غیرموجودگی میں ان کی اہلیہ قیصرہ الہٰی اور چوہدری شجاععت حسین کی ہمشیرہ ثمیرہ الہٰی نے انتخابی مہم چلائی تھی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...