Home Uncategorized ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے متحدہوکر اْٹھ کھڑے ہونے کا وقت آگیا ہے،اسرائیل

ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے متحدہوکر اْٹھ کھڑے ہونے کا وقت آگیا ہے،اسرائیل

Share
Share

تل ابیب: اسرائیل کے صدراسحاق ہرزوگ نے یورپی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے متحدہوکر اْٹھ کھڑے ہونے کا وقت آگیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے صدراسحاق ہرزوگ نے جرمنی کے “ایکسل اسپرنگر” نیٹ ورک کو انٹرویو میں شکوہ کیا کہ یورپی ممالک کے رہنما ایران کی طرف سے لاحق خطرات کو سمجھ نہیں پا رہے ہیں۔

اسرائیلی صدر نے الزام عائد کیا کہ ایران اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور یوکرین جنگ میں روس کو ہزاروں ڈرونز فراہم کر رہا ہے۔صدر اسحاق پرزوگ نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے بیدار ہوجا ئیں۔ نیٹو ممالک اس برائی کی جڑ (ایران) کا ابھی مقابلہ نہیں کریں گے تو یورپ کا مستقبل خطرے میں ہے۔

اسرائیلی صدر نے نے امریکی سینیٹر چک شومر کے نئے انتخابات کرانے کے مطالبے کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سیاسی رہنماء اسرائیل کی اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔ یہ اسرائیلی عوام اور سیاسی ادارے پر چھوڑ دیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے متعدد بار ایران پر حماس کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے حملے کی دھمکیاں دی ہیں اور اس ماہ شام میں ایرانی سفارت خانے کو نشانہ بھی بنایا جس میں پاسداران انقلاب کے کمانڈرز سمیت متعدد افسران جاں بحق ہوگئے تھے۔

جس کے جواب میں ایران نے بھی اسرائیل کی فوجی تنصیبات پر 300 کے قرین ڈرونز اور میزائل حملے کیے تھے جواباً اسرائیل نے بھی ایران کے شہر اصفہان کے فوجی بیس کے نزدیک ڈرونز حملے کیے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...