Home سیاست ‎علیمہ خان کے خلاف دعائیہ تقریب پر درج مقدمہ میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

‎علیمہ خان کے خلاف دعائیہ تقریب پر درج مقدمہ میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

Share
Share

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان کے خلاف دعائیہ تقریب پر درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نادیہ اکرام نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے دعائیہ تقریب پر درج مقدمے کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل سنے۔

دوران سماعت علیمہ خان نے عدالت میں بیان دیا کہ یہ مقدمہ تھانہ سٹی پولیس نے درج کیا تھا، ہم دعا کررہے تھے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سماعت کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا۔ عمران خان کے خلاف تمام کیسز زندہ لاشیں ہیں، سب ایک ایک کرکے ختم ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے، تمام کیسز کا سامنا کریں گے۔ القادر یونیورسٹی کیس کے فیصلے تک بشریٰ بی بی کو کیسوں میں گھسیٹا جاتا رہے گا۔ عدت کیس بھی بے ہودہ ہے۔ سائفر کیس بھی ان سے نہیں سنبھل رہا، اسے بھی ختم کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام کیسز میں ججز پر دباوٴ ہے کہ انہیں کیسے جاری رکھا جائے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...