Home Uncategorized ‎اداکارہ کیارا ایڈوانی کا شوبز سے قبل نرسری سکول میں بچوں کے ڈائپرز تبدیل کرنے کا انکشاف

‎اداکارہ کیارا ایڈوانی کا شوبز سے قبل نرسری سکول میں بچوں کے ڈائپرز تبدیل کرنے کا انکشاف

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ کیارا ایڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز کیریئر سے قبل نرسری اسکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کیا کرتی تھیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے ماضی پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اداکاری میں آنے سے قبل وہ اپنی والدہ کے نرسری اسکول میں ملازمت کیا کرتی تھیں۔

کیارہ ایڈوانی کا کہنا تھا کہ اسکول میں ان کے ذمہ داریوں میں چھوٹے بچوں کو نظمیں پڑھانا، دیکھ بھال کرنا اور ان کے ڈائپر تبدیل کرنا شامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ فلم ’کبیر سنگھ‘ میں انہیں حاملہ لڑکی کے کردار کیلئے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی کیوں کہ وہ پہلے ہی اسکول میں بچوں کے ساتھ کام کرچکی تھیں۔

خیال رہے کہ کیارا ایڈوانی کے خاندان میں کوئی فرد شوبز سے نہیں ہے اور انہوں نے انفرادی طور پر اپنی شناخت بنائی ہے، اداکارہ جلد اپنا تیلگو ڈیبیو بھی کرنے والی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...