Home نیوز پاکستان ‎قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا

‎قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا

Share
Share

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران بجلی بریک ڈاؤن ہوا جس کے باعث ایوان میں اندھیرا چھا گیا۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے رکن اور اپوزیشن لیڈر کے اظہار خیال کے دوران ایوان کی لائٹ اچانک سے بند ہوگئی۔

بجلی بریک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ایوان تاریکی میں ڈوب گیا اور تمام مائیک بھی بند ہوگئے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کو معاملہ فوری دیکھنے کی ہدایت کی۔

تاہم کچھ ہی دیر کے بعد ایوان کی بجلی دوبارہ سے بحال ہوگئی۔ بجلی بریک ڈاؤن پر اراکین قومی اسمبلی نے ’لوڈ شیڈنگ نامنظور‘ کے نعرے بھی لگائے

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...