Home Uncategorized ‎امریکا کا ایران کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو انتباہ

‎امریکا کا ایران کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو انتباہ

Share
Share

واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ملک کو ایران کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرتے وقت پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنا چاہیے۔

دی نیشن کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان میں پاکستان کا نام لیے بغیر کہا گیا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والے کسی بھی ملک یا شخص کو امریکی پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم گزشتہ 20 برسوں سے پاکستان میں ایک سرکردہ سرمایہ کار ملک ہیں۔ پاکستان کی اقتصادی کامیابی امریکا کے بھی مفاد میں ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر پہنچے ہیں جس کے دوران ملین ڈالرز کے معاہدے طے پانے کے امکانات ہیں۔

ایرانی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ پریس کانفرنس میں پاک ایران تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کا ظہار کیا اور تجارت، سائنس ٹیکنالوجی، زراعت، صحت، ثقافت اور عدالتی معاملات سمیت مختلف شعبوں میں 8 معاہدوں پر دستخط کیے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...