Home Uncategorized غزہ میں جنگ بندی اور امداد فراہمی کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں،سعودی عرب

غزہ میں جنگ بندی اور امداد فراہمی کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں،سعودی عرب

Share
Share

ریاض: سعودی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل کے لیے اپنی کوششوں کو پر زور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ میں جنگ بندی اور امدادی اشیاء کی ترسیل کو دو اہم عوامل کے طور پر شامل کیا جانا ضروری ہے۔

وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ان دنوں لکسمبرگ میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کے سیکیورٹی سے متعلق فارم میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے اس موقع پر یہ انکشاف بھی کیا کہ یورپی یونین کے کئی رکن ممالک نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن کی جانب یہ ایک مثبت قدم ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین کے کچھ ممالک فلسطین کو ضرور تسلیم کر لیں گے اور بعد ازاں دیگر کئی ملک بھی اسی عمل کی پیروی کریں گے۔

خیال رہے کہ غزہ کی اسرائیل جنگ میں صرف غزہ کی پٹی پر 34000 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد فلسطینی بچوں اور خواتین کی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...