Home Uncategorized ایکس کی جانب سے اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری

ایکس کی جانب سے اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری

Share
Share

کیلیفورنیا: سماجی رابطے کا پلیٹ فارم ایکس اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایپلی کیشن متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔

ایکس کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر لِنڈا یاکارینو نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ جلد ہی کمپنی صارفین کے اسمارٹ ٹی وی کے لیے ایک ٹی وی ایپ کے ساتھ کونٹینٹ متعارف کرانے جا رہی ہے۔ اس طریقے سے صارفین بڑی اسکرین پر اعلیٰ معیاری تفریح حاصل کر سکیں گے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اسمارٹ ٹی وی کے لیے ایک ایپ ٹرینڈنگ ویڈیو کے الگوردم کا استعمال کرے گی تاکہ صارفین مقبول مواد سے اپ ڈیٹ رہ سکیں اور ویڈیو کو عنوان سے ترتیب دینے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے۔ صارفین ایپ کو استعمال کرتے ہوئے موبائل ڈیوائس سے بڑی اسکرین پر کاسٹ کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ 2022 میں ایلون مسک نے ایکس کو 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا جس کے بعد سے پلیٹ فارم میں کونٹینٹ پالیسیوں، برانڈنگ اور الگوردم میں واضح تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...