Home سیاست ‎اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کسی بھی کارروائی سے گریز نہیں کریں گے،وزیراعظم

‎اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کسی بھی کارروائی سے گریز نہیں کریں گے،وزیراعظم

Share
Share

ایبٹ آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی طرف سے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے سول و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان کردیا۔

کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کی رہائش پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں اسمگلروں کی طرف سے دہشت گرد حملہ میں شہید ہونے والے سید حسنین علی ترمذی کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے ، اسمگلنگ اور اسمگلروں کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں گے۔ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کسی بھی کارروائی سے گریز نہیں کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وزیر داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ خیبرپختونخوا، پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں ، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر اسمگلروں کا قلع قمع کریں۔ معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسمگلنگ کا خاتمہ کر کے عوام کے اربوں ڈالر بچائیں گے ۔ انسداد سمگلنگ کے لئے تعاون پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں ہم نے جو شہدا پیکیج بنایا تھا اس پر وفاق میں بھی عمل کیا جائے گا ۔ہر شہید کی بیوہ اور بچوں کیلئے ایک مفت گھر فراہم کیا جائے گا، نقد امداد بھی دی جائے گی۔

انہوں نےمزیدکہاکہ ان واقعات میں جو سپاہی شہید ہوئے ان کے لواحقین کو ایک ، ایک کروڑ روپے کی نقد امداد دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایک کروڑ 35 لاکھ روپے گھر کی قیمت فراہم کی جائے گی، یہ ان کی مرضی ہے کہ وہ گھر خریدیں یا نہ خریدیں، بچوں کیلئے تعلیم اور علاج کی سہولت مفت ہو گی۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...