Home Uncategorized چاند پر بھی 4 جی انٹرنیٹ سروس دستیاب ہوگی

چاند پر بھی 4 جی انٹرنیٹ سروس دستیاب ہوگی

Share
Share

نیویارک: دنیا کے ہر حصے میں اب تک 4 جی انٹرنیٹ نیٹ ورک کی سہولت دستیاب نہیں مگر بہت جلد چاند پر ضرور ایسا ممکن ہو جائے گا۔

امریکی خلائی ادارے ناسا اور فن لینڈ کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا نے چاند پر 4 جی سیلولر نیٹ ورک کی تنصیب کے لیے شراکت داری کی ہے۔

اس منصوبے کا مقصد چاند سمیت دیگر سیاروں پر انسانوں کے طویل المعیاد قیام کو ممکن بنانا ہے، ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا ایک راکٹ رواں سال کسی وقت ایک سادہ 4 جی نیٹ ورک کو چاند پر پہنچائے گا۔

اس مشن میں موجود لینڈر 4 جی نیٹ ورک کو چاند کے قطب جنوبی میں نصب کرے گا جس کے بعد اسے زمین سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ناسا کے اسپیس ٹیکنالوجی مشن ڈائریکٹوریٹ کے ڈپٹی ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر والٹ اینگلیونڈ نے بتایا کہ پہلا چیلنج تو یہ ہے کہ مناسب حجم، وزن اور پاور سے لیس ایسا نیٹ ورک تیار کیا جائے جسے انسانوں کے بغیر نصب کرنا ممکن ہو اور وہ چاند پر کام بھی کرتا رہے۔

خیال رہے کہ اس 4 جی نیٹ ورک یونٹ کو فن لینڈ کی کمپنی کی لیبارٹری میں تیار کیا جا رہا ہے جو متعدد کمرشل ٹیکنالوجیز سے لیس ہوگا، یہ نیٹ ورک بہت زیادہ درجہ حرارت، ریڈی ایشن اور خلائی ماحول میں کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...