Home Uncategorized تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کرگئی

تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کرگئی

Share
Share

کیلیفورنیا:میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس تھریڈز کے ماہانہ صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔

یہ اعلان میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے جنوری سے مارچ 2024 کی سہ ماہی کی آمدنی کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کیا، اس سے قبل فروری 2024 میں انہوں نے بتایا تھا کہ تھریڈز کو ماہانہ 13 کروڑ افراد استعمال کر رہے ہیں، یعنی بہت کم عرصے میں مزید 20 کروڑ صارفین کا اضافہ ہوا۔

خیال رہے کہ تھریڈز کو جولائی 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا، آغاز میں تو اس نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں لوگوں نے کافی دلچسپی دکھائی مگر پھر وہ اس سے دور ہٹنے لگے۔

میٹا کی جانب سے تھریڈز کو بہتر بنانے کی کوششیں اب رنگ لا رہی ہیں اور اس کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جنوری سے مارچ 2024 کے دوران اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 2 کروڑ کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...