Home Uncategorized امریکا میں فلسطین کے حق میں مظاہروں پراسرائیلی وزیراعظم سیخ پا

امریکا میں فلسطین کے حق میں مظاہروں پراسرائیلی وزیراعظم سیخ پا

Share
Share

تل ابیب : امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین سے اظہاریکجہتی اور اسرائیلی مظالم کیخلاف مظاہرے کئی روز بعد بھی ختم نہ ہونے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو تلملا اٹھے۔

حال ہی میں لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں فلسطین کے حق میں مظاہروں کے دوران آزاد فلسطین کے نعرے لگائے گئے جو اسرائیلی وزیراعظم کو ایک آنکھ نہ بھائے۔

یونیورسٹی میں فلسطین کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے مارچ بھی کیا گیا اس دوران مظاہرین اورپولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جبکہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

ادھر یونیورسٹی آف ٹیکساس میں بھی اسرائیل کیخلاف احتجاج کیا گیا، کشیدگی کے پیش نظر پولیس بلانا پڑ گئی اور تین مظاہرین کو گرفتار کیا گیا، اسی طرح کولمبیا یونیورسٹی نیویارک میں اسرائیل مخالف احتجاج پر گرفتاریوں کے بعد امریکا کے متعدد کالج کیمپوں میں فلسطین کے حق میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکی جامعات میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ خوفناک ہے، یہود مخالف ہجوموں نے نامور جامعات پر قبضہ کرلیا ہے، یہود مخالف ہجوم اسرائیل کے خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں اور ہجوم یہودی طلبہ اور فیکلٹیوں پر حملے کررہے ہیں، اس سلسلے کو روکنا ہو ، امریکی جامعات کےکئی صدور کا ردعمل شرمناک ہے۔

ادھر امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر نے کولمبیایونیورسٹی کے صدر سے استعفےکا مطالبہ کردیا ہے۔

ادھر ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی صدرجوبائیڈن امریکی جامعات میں آزادی اظہار رائے کے حامی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...