Home سیاست ججز کو واضح ہونا چاہئے کہ وہ کسی کے ماتحت نہیں ہیں،جسٹس اطہر من اللہ

ججز کو واضح ہونا چاہئے کہ وہ کسی کے ماتحت نہیں ہیں،جسٹس اطہر من اللہ

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ ججز کو انفرادی اور ادارہ جاتی سطح پر آزاد ہونا چاہیے،ججز کو یہ واضح ہونا چاہئے کہ وہ کسی کے ماتحت نہیں ہیں۔

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدلیہ کے ججز سے خطاب کرتے ہوئے کہا جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا ججز کو کسی کا اثرورسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، صرف آزاد خیال جج ہی شفاف ٹرائل یقینی بناسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ججز کو مکمل آزاد ہونا چاہیے کیونکہ آزاد ججز ہی عدلیہ پر عوام کے اعتماد کا باعث بن سکتے ہیں، ججز کی تربیت ہی ایسی ہونی چاہیے کہ وہ خود کو آزاد خیال تصور کریں۔

انہوں نے کہا ججز کو انفرادی اور ادارہ جاتی سطح پر آزاد ہونا چاہیے، آزاد خیال ججز کے بغیر آزاد عدلیہ کا تصور ناممکن ہے، ججز امام ابو حنیفہ کے دیے گئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کریں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...