Home Uncategorized امریکی ریاست نیبراسکا اور آئیووا میں آندھی اور بگولوں نے تباہی مچا دی

امریکی ریاست نیبراسکا اور آئیووا میں آندھی اور بگولوں نے تباہی مچا دی

Share
Share

واشنگٹن: امریکی ریاست نیبراسکا اور آئیووا میں آندھی اور بگولوں نے تباہی مچا دی، طوفانی ہواؤں سے عمارتوں کی شدید نقصان پہنچا جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق طوفان سے متعدد افراد زخمی جبکہ سیکڑوں گھر تباہ ہوئے ہیں، شدید آندھی سے درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے۔

ریاست بھر میں 70 سے زائد طوفانی بگولے ریکارڈ کیے گئے جس سے مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا اور ریاست میں بڑا علاقہ بجلی سے محروم ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اوماہا ایئر پورٹ پر کئی طیاروں کو بھی نقصان پہنچا، رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، بے گھر ہونے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...