Home Uncategorized امریکی یوٹیوبر کو پیراگلائیڈنگ کے دوران خوفناک حادثہ،شدید زخمی

امریکی یوٹیوبر کو پیراگلائیڈنگ کے دوران خوفناک حادثہ،شدید زخمی

Share
Share

واشنگٹن: امریکی یوٹیوبر انتھونی ویلا پیراگلائیڈنگ حادثے میں شدید زخمی ہوگئے اور حادثے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

انتھونی ویلا نے اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں اسپتال کے بیڈ سے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہیں۔

حادثے میں یوٹیوبر کی گردن میں فریکچر ہوا، ان کی کمر کی ہڈی کو نقصان ہوا جب کہ متعدد زخم آئے ہیں۔

یوٹیوبر کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ پیرا گلائیڈنگ کیلئے ایک نئی مشین کو ٹیسٹ کررہے تھے اور تقریبا سو فٹ بلندی سے گر کر وہ زمین سے جا ٹکرائے۔

انتھونی ویلا ایک امریکی فوجی ہیں جنہوں نے افغانستان میں بھی ڈیوٹی کی ہے اور وہ یوٹیوب سے فضائی شعبے کو پروموٹ کررہے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...