Home نیوز پاکستان ‎امریکا میں پولیس حکام پر مشتبہ افراد کی فائرنگ، 3 اہلکارہلاک

‎امریکا میں پولیس حکام پر مشتبہ افراد کی فائرنگ، 3 اہلکارہلاک

Share
Share
  • اسلام آباد: امریکا میں پولیس حکام پر مشتبہ افراد نے فائرنگ کر کے 3 اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں پیش آیا جہاں پولیس حکام ملزم کی گرفتاری کیلئے شارلٹ کے علاقے میں پہنچے تو اچانک فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا، گولیاں لگنے سے 3 اہلکار موقع پر دم توڑ گئے، 5 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا، دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے اداروں نے مفرور ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...